ز
www.islamic-shayari.tech 



خدا کی حمد
ترے  ہی فیض سے ہے ہر سمت  میں  اجالا
تیرا  ہی ذکر ہے بس تیرا  ہی بول بالا

یہ سرزمیں بنائ  ،  یہ آسماں بنایا
اپنے کرم سے تونے سارا جہاں بنایا
اِس سرزمیں پہ تونے سبزہ بچھا دیا اور

اُس آسماں کو تونے تاروں سے ہے سجایا

دی  زندگی تمہیں نے ،  کیا   رحمتوں  کا  سایہ
 پھولوں میں رنگ  وخشبو ،سبزہ کھیتوں میں لہلہایا
چڑیوں کو   دی  طا قت   پرواز ، ہمیں بولنا سکھایا
لہروں میں چلتی کشتیوں کو ساحل پہ آ لگا یا

ندیوں کی یہ مستی ، دریا وْں میں روانی
تاروں  کی ٹمٹماہٹ ، ہے  تیری مہربانی
موسم کا وہ بدلنا  ،   سورج  کا  وہ چمکنا
تو خالق جہاں ہے،  نہیں تیرا  کوئ  ثانی

قرآن کی سی دولتجو دی ہے تونے ہم کو
ہمیں اپنی منزلوں کا سیدھا راستہ ملا ہے
ہم سب مسافروں کو جانا ہے پاس تیرے
میریزندگی کا  یارب اک تو ہی آسرا  ہے۔


اویس احمد-