www.islamic-shayari.tech



ہے نظر میں جمال حبیب خدا


ہے نظر میں جمال حبیب خدا

 ان کی تصویر سینے میں موجود ہے

 جس نے لا کر کلام الہی دیا

۔ وہ محمد مدینے میں موجود ہے

 

 پھول کھلتے ہیں پڑھ پڑھ کے صلی علٰی

  جھوم کر کہہ رہی ہے یہ باد صبا

   ایسی خوشبو چمن کے گلوں میں کہاں

جو نبی کے پسینے میں موجود ہے۔

 

 جس نے لا کر کلام الہی دیا

۔ وہ محمد مدینے میں موجود ہے

 

 چھوڑنا تیرا طیبہ گوارا نہیں

 ساری دنیا میں ایسا نظارہ نہیں

 ایسا منظر زمیں پہ نہ دیکھا کہیں

۔ جیسا منظر مدینے میں موجود ہے

 

 جس نے لا کر کلام الہی دیا

۔ وہ محمد مدینے میں موجود ہے

 

 میں نے مانا کہ جنت ہے باغ حسین

 چھوڑ کر میں مدینہ جاؤں کہیں

 کیوں کہ جنت میں سب ہے مدینہ نہیں

۔ اور جنت مدینے میں موجود ہے

 

 جس نے لا کر کلام الہی دیا

۔ وہ محمد مدینے میں موجود ہے

 

 ہے نظر میں جمال حبیب خدا

 ان کی تصویر سینے میں موجود ہے

جس نے لا کر کلام الہی دیا

۔ وہ محمد مدینے میں موجود ہے