www.islamic-shayari.tech


شکر

۔۔ بہت مصروف رہنا بھی خدا کی ایک نعمت ہے 

 ، ہجوم دوستاں ہونا   کسی سنگت کا مل جانا

  کبھی محفل میں ہنس لینا ، کبھی خلوت میں رو لینا

  کبھی تنہائی ملنے پر ،  خود اپنا جائزہ لینا

  کبھی دکھتے کسی دل  ،  پر تشفی کا  مرہم رکھنا

  کسی آنسو کوچن پانا  ، کسی کا حال لے لینا

  کسی کا راز ملنے  پر  ،  لبوں کو اپنے سی لینا

  کسی بچے کو چھو لینا  ، کسی بوڑھے کی سن لینا

  کسی کے کام آ سکنا  ، کسی کو بھی دعا  دینا

  کسی کو گھر بلا لینا  ، کسی کے پاس خود جانا

  نگاہوں میں نمی آنا  ، بلا کوشش ہنسی آنا

  تلاوت کا مزہ آنا ،  کوئی آیت سمجھ پانا

  کبھی سجدے میں سو جانا  ،  کسی جنت میں کھو جانا

خدا کی ایک نعمت ہے ۔۔۔

خدا کی ایک نعمت ہے ۔۔۔