www.islamic-shayari.tech |
اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا
اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا
جو کرم مجھ پہ میرے نبی نے کیا
میں سجاتا تھا سرکار کی محفلیں
۔ مجھ کو ہر غم سے رب نے بری کر دیا
اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا
۔ جو کرم مجھ پہ میرے نبی نے کیا
لمحہ لمحہ ہے مجھ پر نبی کی عطا
دوستو اور مانگوں میں مولا سے کیا
کیا یہ کم ہے کہ میرے خدا نے مجھے
۔ اپنے محبوب کا امتی کردیا
اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا
۔ جو کرم مجھ پہ میرے نبی نے کیا
ذکر سرکار کی ہے بڑی برکتیں
مل گئی راحتیں ، عظمتیں ، رفعتیں
میں گنہگار تھا ، بے عمل تھا مگر
۔ مصطفی نے مجھے جنتی کر دیا
اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا
۔ جو کرم مجھ پہ میرے نبی نے کیا
جو درے مصطفی کے گدا ہو گئے
دیکھتے دیکھتے کیا سے کیا ہو گئے
ایسی چشمے کرم کی ہے سرکار نے
۔ ہر گدا کو سخی نے سخی کر دیا
اس کرم کا کروں شکر کیسے ادا
جو کرم مجھ پہ میرے نبی نے کیا
میں سجاتا تھا سرکار کی محفلیں
۔ مجھ کو ہر غم سے رب نے بری کر دیا
0 Comments
You can send me your Poem and Shayari, if you want to publish in my blog.