میرے
مولا تیرا ثانی نہیں سارے زمانے میں
میرے مولا تیرا ثانی نہیں سارے زمانے میں
تو ہی
ہے قادر مطلق سدا اس کارخانے میں
نہ تجھ
کو اونگھ آتی ہے نہ تجھ کو
نیند آتی ہے
ہے پھر بھی مرضی تیری ساری
دنیا کو سلانے میں
سبھی
سوتے سے اٹھتے ہی تیری تسبیح کرتے ہیں
ہے
کیسی پر اثر دعوت موذن کے جگانے میں
تیری حمد و ثنا کرتے ہیں طائر
اپنی بولی میں
کہ تو ہی تو کےگن
گاتےہیں یےسب چہچہانے میں
ہیں
کرتے رات دن تری بغاوت یہ تیرے بندے
لگا ہے
پھر بھی تو سب کو جہنم سے چھڑانے میں
خدایا معاف کردے تو میری بھی خطائیں سب
کے ترا حق ادا نہ کرسکا ہوں اس ترانے میں
میرے
مولا تیرا ثانی نہیں سارے زمانے میں
تو ہی
ہے قادر مطلق سدا اس کارخانے میں۔

0 Comments
You can send me your Poem and Shayari, if you want to publish in my blog.