حمد
ربِّ کونین میرے دل کی
دعائیں سن لے
میں ہوں بے چین میرے دل
کی صدائیں سن لے
شان اعلٰی ہے تیرا ، مالک
و مختار ہے تو
مجھ کو معلوم ہے دنیا کا مددگار
ہے تو
میں ہوں محتاج مجھے علم
کی دولت دےدے
اپنے انمول خزانے سے
انعمت دےدے
میں ہوں کمزور مجھے دولتِ
ایماں دےدے
ناتواں بندے سے بھی دین
خدمت لےلے
جلوہء حق سے میرے دل کو
فروزاں کر دے
نور اسلام کا چہرے پہ
نمایا کت دے
ربّ کونین میرے دل کی
دعائیں سن لے
میں پریشان ہوں سرمایہء راحت دےدے
اپنے محبوب کی سچّی محبت دےدے
جس کے صدقے میں دو عالم کو بنایا تو نے
میرے محبوب جسے کہ کے بلایا تو نے
واسطہ اس کا گنہگار کی بخشش کر دے
اپنے اس بندہء نادل پہ نوازش کر دے
نور اسلام
کا چہرے پہ منور کر دے
ربِّ کونین میرے دل کی
دعائیں سن لے
میں ہوں بے چین میرے دل
کی صدائیں سن لے۔

0 Comments
You can send me your Poem and Shayari, if you want to publish in my blog.