![]() |
| www.islamic-shayari.tech |
زہے مقدر حضور حق سے سلام آیا پیام آیا
زہے مقدر حضور حق سے سلام آیا ، پیام آیا
جھکاؤ نظریں ، بچھاؤ پلکیں ، ادب کا اعلیٰ مقام آیا
زہے مقدر ----------
یہ کون سر سے کفن لپیٹے ، چلا ہے الفت کے راستے پر
فرشتے حیرت سے تک رہے ہیں ، یہ کون ذی احترام آیا
زہے مقدر ----------
فضا میں لبیک کی صدائیں ، ز فر شتہ عرش
گونجتی ہے
ہر ایک قربان ہو
رہا ہے ، زباں پہ یہ کس کا نام آیا
زہے مقدر ------------
یہ راہحق ہے
سنبھل کے چلنا ، یہاں ہے منزل قدم قدم پر
پہنچنا در پر تو کہنا آقا ، سلام لیجئے غلام آیا
زہے مقدر ------------
یہ کہنا آقا بہت سے عاشق تڑپتے سے چھوڑ آیا ہوں میں
بلاوے کے منتظر ہیں لیکن نہ صبح آیا ، نہ شام آیا
زہے
مقدر-------------
دعا جو نکلی تھی دل سے آخر ، پلٹ کے مقبول ہو کے آئی
وہ جذبہ جس میں تڑپ تھی سچی ، وہ جذبہ آخر کو کام آیا
زہے مقدر- ----------
خدا تیرا حافظ و
نگہبان ، اوراہِ
بطحٰی کے جانے والے
نویدصدانبساط
بن کر ، پیام دارالسلام آیا
زہے مقدر --------------
زہے مقدر حضور حق سے سلام آیا ،
پیام آیا
جھکاؤ نظریں ، بچھاؤ پلکیں ، ادب کا اعلیٰ مقام آیا
زہے مقدر ----------

0 Comments
You can send me your Poem and Shayari, if you want to publish in my blog.