میرے کریم جھک کے بڑی عاجزی کے ساتھ
میرے کریم جھک کے بڑی عاجزی کے ساتھ
تیرے کرم کے سامنے پھیلا رہا ہوں ہاتھ
ناکامیوں کا غم نہ سہے میری زندگی
اِس طرح کامیاب رہے میری زندگی
وہ شوق دے کہ قوم کے کچھ کام آسکوں
ہر دل عزیز بن کے بڑا نام پا سکوں
پڑھ لوں جو علم اس پہ عمل بھی ہو اے خدا
ہر وقت تیری یاد رہے دل کی رہنما
آمادہ ہو کبھی نہ طبیعت گناہ پر
سیدھا چلوں ہمیشہ ہدایت کی راہ پر
دنیا میں بےکسوں کی محبت کا دم بھروں
ہمدرد بن کے ان کی مصیبت کو کم کروں
پروردگار جوش میں لا اپنی رحمتیں
کردے جہاں سے دور غریبی کی لعنتیں
میرا وطن چمن کی طرح شادماں رہے
تاحشر اِس میں عدل کی سِکّہ رواں رہے
دولت نصیب ہو مجھے عزت نصیب ہو
با روزگار بن کے فراغت نصیب ہو
پہنچاؤں فیض اپنے پراۓ کو عمر بھر
یارب یہ مختصر سی دعا ہے قبول کر۔

0 Comments
You can send me your Poem and Shayari, if you want to publish in my blog.